یورپی اور پڑوسی ممالک، ایرانی تعمیراتی پتھروں کے خریدار ہیں: ایران

تہران، 20 جنوری، ارنا - ایرانی پتھر کی سوسائٹی کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ ایران آرائشی اور تعمیراتی پتھروں کے معروف پروڈیوسر ہے اور یورپی اور پڑوسی ممالک، ایرانی تعمیراتی پتھروں کے خریدار ہیں.

یہ بات احمد شریفی نے آج بروز اتوار ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید بتایا کہ ایران سالانہ 10 ملین مربع میٹر پتھر برآمد کر رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ 9 مہینے کے دوران 4 ملین اور 536 ہزار و 326 ٹن (275.6 ملین ڈالر) قیمتی اور آرائشی پتھر ایران سے برآمد کی گئی ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@