تمام خطی ممالک کیساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں: نائب ایرانی صدر

تہران، 19 جنوری، ارنا- سنیئر نائب ایرانی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران و ہمسایہ ممالک کے درمیان دوستانہ اور پرخلوص تعلقات قائم رکھنے پر دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی ممالک کے تعلقات کو فروغ دینے میں حج کا کردار کلیدی ہے۔

یہ بات سنئیر "اسحاق جہانگیری" نے آج بروز ہفتہ، ایرانی حج و زیارت کی اعلی کونسل کے اجلاس میں کہی۔
انہوں نے ایرانی عوام کےنزدیک حج و زیارت کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حج کو معاشرے میں مذہب اور روحانیت کو فروغ دینے میں نہایت اہم کردار حاصل ہے لہذا ہمیں عوام کے لیے اس طرح کے روحانی منصوبوں میں شریک ہونے کے سلسلے میں اور زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے ایرانی حج و زیارت کے ادارے سمیت تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ عوام کو آسانی سے اس فریضہ الہی میں شریک ہونے کے حوالے سے تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کریں۔
نائب ایرانی صدر نے ہمسایہ اور خطی ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حج کو مذہبی اور ثقافتی ڈپلموسی کے طور پر اسلامی ممالک کے درمیان تعمیری اور موثر تعلقات قائم رکھنے میں نہایت اہم کردار حاصل ہے۔
اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ نے سعودی عرب کے وزارت حج کے ساتھ آئندہ حج میں ایرانی زائرین کے لئے فراہم کیے جانے والے انتظامات پر مذاکرات کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہونے والے مذاکرات میں ایرانی زائرین کے لئے انتظامات، خوراک، ٹرانسپورٹیشن اور دیگر سہولیات فرام کرنے سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کردیے گئے۔
ہونی والے اجلاس میں ایرانی حج و زیارت کے مستقل کمیشن کی تشکیل اوراس کے آئین کے بارے میں تبادلہ خیا ل کیا گیا جو اجلاس کے اختتام پر منظور کر لیا گیا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@