ایران کی جنوبی بندرگاہ سے 618 کلوگرام منشیات ضبط کر لی گئیں

تہران، 19 جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے حساس اداروں کے اہلکاروں نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران، ملک کی ایک جنوبی بندرگاہ میں 618 کلوگرام ہیروئن کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

وزارت انٹیلی جنس کے بیان کے مطابق، اسمگلرز ضبط کیے گئے منشیات کو یورپ منتقل کرنا چاہتے تھے۔
تفصیلات کے مطاب‍ق ایرانی کسٹم نے 2016 سے 2018 تک دنیا میں منشیات کی ضبطگی کے حوالے سے پہلی پوزیشن اپنے نام کر لی ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@