شام کا ایران کیساتھ ریلوے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں

تہران، 19 جنوری، ارنا – شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے ساتھ ریلوے تعلقات کو فروغ دینا ہماری اسٹریٹجک پالیسی ہے.

"علی حمود" نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، شام اور عراق کے درمیان ریلوے کا کنکشن سرحدی علاقے شلمچہ کے ذریعہ قائم ہوگا.
انہوں نے مزید کہا کہ اس ریلوے کنکشن کے ذریعہ عراقی عوام آسانی سے ایرانی مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شام میں مصنوعات خرید و فروخت کرسکتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ یہ ریلوے نیٹ ورک وسطی ایشیا، چین اور روس کے ریلوے نیٹ ورکس کے ساتھ تعلقات جاری رکھے گا.
شامی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ اس ریلوے نیٹ ورک کے ساتھ عراقی عوام اپنی مصنوعات کو اسلامی جمہوریہ ایران، روس، چین اور شام کو منتقل کرسکیں گے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@