افغانستان کو مصنوعات کی ترسیل، پاکستان سے زیادہ ایران کو فائدہ

تہران، 19 جنوری، ارنا – نامور پاکستانی تاجر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹرانسپورٹیشن نظام کے خستہ حال کی وجہ سے افغانستان کو ٹرانزٹ ہونے والی مصنوعات کا فائدہ زیادہ تر ایران کو مل رہا ہے.

آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (APCAA) کے چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے کہا ہے کہ نے کہا کہ افغانستان اب اپنی تجارت کے لئے ایران کی چابہار بندرگاہ کو زیادہ استعمال کر رہا ہے.
یاد رہے کہ گزشتہ سال ایران نے بھارت اور افغانستان کے ساتھ ایک سہ فریقی سمجھوتہ کیا تھا، جس کے تحت چابہار سے افغانستان تک ایک تجارتی راہداری کی تعمیر شامل ہے.