ایران نے کولمبیا میں دھماکے کی مذمت کردی

تہران، 19 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے.

ترجمان دفترخارجہ ''بہرام قاسمی'' نے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں کولمبیا کی پولیس اکیڈمی کے سامنے دہشتگرد دھماکے کی مذمت کی ہے.
انہوں نے اس واقعے کے متاثرین کے ساتھ ہمدری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیرانسانی اقدامات کے ذریعے نہتے انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا نہایت قابل مذمت ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کولمبیا کے دارالحکومت میں گزشتہ روز کار بم دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@