ایرانی فوج نے ملکی ساختہ نئے ریڈار کے استعمال کا آغاز کردیا

تہران، 19 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے جنوب مشرقی ایئرڈیفنس میں ملکی ساختہ نئے ریڈار کے استعمال کا آغاز کردیا ہے.

ایرانی فوج نے زاہدان میں قائم خاتم الانبیاء ایئرڈیفنس میں ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والے نئے ریڈار کا افتتاح کردیا.
اس موقع پر ائیر ڈیفنس بیس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ''علی رضا صباحی فرد'' نے نئے ریڈار کی کارکردگی پر بریفینگ دی.
یاد رہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب 40ویں سالگرہ مناسبت سے تعمیراتی، توانائی، سائنسی، تحقیقات اور دفاعی شعبوں سے متعلق سینکڑوں منصوبوں کو تیار کیا گیا ہے جن کا آئندہ دنوں افتتاح کیا جائے گا.
ایران میں غیرملکی دباو کے باوجود انقلاب اپنے 40ویں سال میں داخل ہوگا جبکہ ملک دشمنوں نے انقلاب اور نظام کو نقصان پہنچانے کی دن رات سازشیں کیں.
ایرانی عوام کی جانب سے اسلامی انقلاب اور ملکی نظام کی حمایت اس کی کامیابی اور مضبوطی اور وطن عزیز کے استحکام کا اصل راز ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@