پاکستان جلد ایران کیساتھ سیاحتی معاہدے پر دستخط کرے گا

اسلام آباد، 19 جنوری، ارنا - پاکستان سیاحتی اور ثقافتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی توسیع کے لئے جلد ہی اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرے گا.

یہ بات پاکستان کے شمال مغربی صوبے خیبرپختونخوا کی ٹورازم کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر ''مشتاق احمد خان'' نے ارنا نیوز کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے برادر اور ہمسایہ ملک ہے اور ہم ایران کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے.
انہوں نے کہا کہ ایران ایک تاریخی تہذیب رکھنے والا ملک ہے جس میں سیاحت کے بہترین مواقع موجود ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صوبے میں بھی سیاحت کو بڑھانے کے لئے بہت کوشش کررہے ہیں جبکہ ہمارے صوبے میں پاکستان کے 75 فیصد تاریخی مقامات ہمارے صوبے میں ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا صوبے گھنڈارا تہذیب کے اہم مقامات موجود ہیں جنہیں بت مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد باقاعدگی سے دیکھنے کے لئے آتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی سیاحت کو بھی فروغ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں. خیبرپختونخوا کا سیاحتی شعبہ جلد ہی ایک پروگرام کا انعقاد کرے گا جس میں ایران، افغانستان، تاجکستان، ازبکستان اور قازقستان کو بلایا جائے گا.
مشتاق احمد خان نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام شرکت کرنے والے ممالک کے لئے اپنی تہذیب اور ثقافت کو متعارف کرانا کا ایک سنہری موقع ہے.
انہوں نے کہا کہ ہم پشاورمیں قائم ایرانی قونصلٹ کے کردار کو بہت سراہتے ہیں جو ہمیشہ مختلف تقاریب کے انعقاد کے لئے ہمارے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے ٹریول ایجنٹس کو چاہئے کہ مل کر کام کریں تا کہ سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@