سلووینیا کی ایران جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت

بلغراد، 19 جنوری، ارنا - وسطی یورپ کے ملک سلووینیا کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کی بھرپور حمایت کرتا ہے.

یہ بات ''دوبران بوزیچ'' نے ایرانی سفیر ''کاظم شافعی'' کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے لیُوب لیانا میں ان کے ساتھ ملاقات کی.
فریقین نے اس ملاقات میں ایران اور سلووینیا کے درمیان تعلقات کی توسیع اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو بڑھانے کی اچھی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ مستقبل میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لئے ماضی کے مثبت اقدامات کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے.
اس موقع پر انہوں نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی بالخصوص جوہری معاہدے سے علیحدگی کے متعلق امریکہ کے غیرتعمیری اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی معاہدوں اور قوانین سے متعلق تعمیری رویہ اپنایا ہے.
انہوں نے جوہری معاہدے سے امریکی علیحدگی کے بعد سلووینیا کے مثبت اور تعمیری مؤقف کو سراہا.
ایرانی سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں ترقی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران سلووینیا کے ساتھ مشترکہ اقتصادی کمیشن کے آئندہ اجلاس کو جلد منعقد کرنے پر آمادہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@