پابندیاں ایران کی دفاعی طاقت کے سامنے بے اثر

تہران، 18 جنوری، ارنا - ایک سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی طاقت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے اور پابندیاں اسلامی جمہوریہ ایران کی بڑھتی طاقت کو روکنے میں بے اثر ہیں.

یہ بات خاتم الانبیاء سنٹرل بیس کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل ''حسین حسنی سعدی'' نے ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے مزید کہا کہ آج ایران عسکری لحاظ سے خطے کا طاقتور ملک ہے، اسلامی انقلاب کی فتح اور آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے بعد ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک جاری ہے.
انہوں نے دشمنوں کی ایران مخالف پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں کسی بھی صورت میں ایران کی دفاعی طاقت کو متاثر نہیں کرسکتیں.
سنیئر ایرانی کمانڈر نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کی طاقت ناقابل تسخیر اور جس کا سلسلہ بھرپور طاقت کے ساتھ جاری رہے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم دل میں تسلی رکھے کہ ملک کی مسلح افواج نہایت ہمہ وقت مکمل تیاری میں ہوتی ہیں.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@