آذری وزیراعظم اور جنرل باقری کی ملاقات، عسکری تعاون بڑھانے پر زور

باکو، 18 جنوری، ارنا - جمہوریہ آذربائیجان کے وزیراعظم نے ایرانی سپہ سالار کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا.

تفصیلات کے مطابق، میجر جنرل ''محمد باقری'' جو آذری وزیر دفاع کی دعوت پر باکو کے دورے پر تھے، وزیراعظم ''نوروز محمد اوف'' کے ساتھ ملاقات کی.
اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلی عسکری، فوجی اور سول حکام شریک تھے.
فریقین نے ایران آذربائیجان تعلقات، فوجی اور عسکری شعبوں میں تعاون اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا.
آذری وزیراعظم نے ایران کے ساتھ فوجی اور عسکری شعبوں میں موجودہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آذری حکومت ایران کے ساتھ ان شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے.
اس ملاقات میں جنرل باقری نے ایران آذربائیجان تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے موجودہ تعلقات کی سطح اپنی مکمل صلاحیت سے کم ہے لہذا ان تعلقات کو اپنی اصل سطح تک لانے کے لئے مزید کوششیں کرنی ہوں گی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@