آئرش اسپیکر کا ایران کیساتھ تعاون کے فروغ کا خیرمقدم

لندن، 18 جنوری، ارنا - شما بحر اقیانوس میں موجود جزیرہ نما ملک آئرلینڈ کے اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کی حمایت کرتا ہے.

یہ بات ''شون او فاریل'' نے آئرش دارالحکومت ڈبلن میں تعینات ایرانی سفیر ''مسعود اسلامی'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
فریقین نے اس موقع پر دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا.
آئرش اسپیکر نے کہا کہ آئرلینڈ ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات اور دوطرفہ تعاون کی توسیع کی حمایت کرتا ہے.
انہوں نے ایران کے ساتھ قریبی تعلقات بالخصوص پارلیمانی شعبے میں مضبوط تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آئرش پارلیمنٹ کی جانب سے ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی حمایت جاری رہے گی.
اس موقع پر ایرانی سفیر نے آئرش اسپیکر کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے جبکہ سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کی توسیع کے لئے مزید مواقع فراہم کرنا ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ ہم آئرلینڈ کی جانب سے ایران میں اقتصادی منصوبوں میں سرمایہ کاری بالخصوص ٹیکنالوجی، زراعت، ادویات اور فری اکنامک زون میں شراکت داری خیرمقدم کرتے ہیں.
اس ملاقات میں ایرانی سفیر نے آئرش اسپیکر کو دورہ ایران کی دعوت دے دی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@