ایران کیساتھ تعلقات کو مزید بڑھایا جائے گا: جاپانی وزیرخارجہ

بیجنگ، 18 جنوری، ارنا - جاپان کے وزیر خارجہ نے ایران جاپان تعلقات کے قیام کی 90ویں سالگرہ کی مناسبت سے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے دیرینہ اور روائتی تعلقات کو مزید بڑھائے گا.

تفصیلات کے مطابق، ایران اور جاپان کے درمیان تعلقات کے قیام کی 90ویں سالگری کی مناسبت سے ٹوکیو میں ایرانی سفارتخانے کی جانب سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا.
تقریب میں جاپانی وزیر خارجہ ''تارو کونو'' کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا جس میں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تہران ٹوکیو تعلقات دیرینہ ہیں جنہیں ہم مزید فروغ دیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ جاپانی قوم اور حکومت بھی اس پر مسرت موقع پر ایرانی عوام کے جشن میں برابر کے شریک ہیں.
جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک نے دہائیوں سے مشترکہ مؤقف اور تعاون کے ذریعے تعلقات کو قریب لائے اور گزشتہ 90 سالوں میں ان تعلقات میں مزید گہرائی پیدا ہوئی.
اس تقریب میں سابق جاپانی وزیر خارجہ ''فومیو کشیدہ'' بھی شریک تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1929 میں ایران جاپان تعلقات کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہوگیا.
تقریب میں جاپان میں ایرانی سفیر ''مرتضی رحمانی موحد'' کے علاوہ ممتاز جاپانی شخصیات اور اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@