ایشن فٹ بال کپ: ایران ناک آوٹ مرحلے میں داخل

دبئی، 17 جنوری، ارنا - ایشیائی فٹ بال کپ کے چوتھے گروپ میں شامل اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد ایران 7 پوانٹس کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق، گزشتہ رات اماراتی شہر دبئی کے آل مکتوم اسٹیدیم میں ایران اور عراق کے درمیان میچ ہوا جس میں دونوں ملکوں کے قومی کھیلاڑیوں نے انتہائی محتاط انداز میں کھیلا.
یہ میچ بغیر کسی گول کے ختم ہوا جس کے بعد ایران 7 پوانٹس اور 7 گول زیادہ کرنے کی وجہ سے چوتھے گروہ سے پہلی ٹیم کی حیثیت سے اگلے مرحلے میں چلا گیا جبکہ عراق دوسری ٹیم کی پوزیشن کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں داخل ہوگیا.
ایران کے ساتھ ناک آوٹ مرحلے میں پنجہ آزما ہونے والی ٹیم گروپ ایف، ای یا بی سے آئے گی. اگلا میچ 20 جنوری بروز اتوار کو ہوگا جس کے لئے ایرانی ٹیم آج ابوظبی روانہ ہوگی.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@