امریکہ گرفتار خاتون ایرانی رپورٹر کو رہا کرے: ظریف

کربلا، 17 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ میں خاتون ایرانی رپورٹر ''مرضیہ ہاشمی'' کی گرفتاری سیاسی عمل ہے لہذا امریکی انتظامیہ انھیں فوری طور پر رہا کرے.

''محمد جواد ظریف'' نے دورہ عراق کے موقع پر کربلا کے شہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پریس ٹی وی کی اینکرپرسن کی گرفتاری ایک سیاسی کھیل ہے.
انہوں نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ وقت برباد کرنے کے بجائے مرضیہ ہاشمی کو رہا کرے.
یاد رہے کہ مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ دنوں سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا.
خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا.
پریس ٹی وی کے مطابق، مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا.
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@