ایران کیلئے یورپ کا SPV میکنزم نفاذ کے قریب

لندن، 17 جنوری، ارنا - ترجمان یورپی یونین نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور یورپی ممالک کے درمیان مالیاتی لین دین سے متعلق ایس پی وی میکنزم نفاذ کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے.

یورپی ترجمان نے لندن میں موجود ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یورپی یونین عالمی معاہدوں اور اجتماعی سلامتی قوانین کے تحت ایران جوہری معاہدے پر بدستور پابند رہے گی.
انہوں نے کہا کہ ہماری بھی توقع ہے کہ ایران اس حوالے سے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور جوہری سرگرمیوں سے متعلق اپنے وعدوں پر من و عن عمل کرے گا.
یورپی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط میں مزید بتایا کہ جوہری معاہدے کو جس مقاصد کے لئے حاصل کیا گیا تھا، اس پر عمل ہوگا جس کی مدد سے ایران کو جوہری ہتھیاروں سے دور رکھا جائے گا. عالمی جوہری ادارے نے اس معاہدے سے متعلق ایران کی شفاف کارکردگی پر 13 مرتبہ رپورٹس شائع کیں جس میں بارہا اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ ایران، جوہری معاہدے پر عمل کررہا ہے.
ترجمان نے یہ بات واضح کردی کہ ایران جوہری معاہدے کا کوئی نعم البدل نہیں ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے موثر طریقہ کار اپنایا ہے. ہم نے یورپ میں سرمایہ کاری قوانین اور بینکاری سہولتوں کو جدید شکل دی اور اس کے علاوہ جوہری معاہدے کے تین یورپی فریق فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے بھی ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین اور مخصوص میکنزم ایس پی وی کے قیام کا فیصلہ کیا.
یورپی ترجمان نے کہا کہ ایران کے لئے یورپ کے مخصوص مالیاتی نظام اپنے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@