ایران اپنی سائنسی ترقی کو اغیار کے بیجا خدشات پر نہیں روکے گا: قاسمی

تہران، 17 جنوری ارنا - ترجمان ایرانی دفترخارجہ نے ملک کی سیٹلائیٹ لانچنگ کے خلاف امریکہ اور فرانس کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سائنسی ترقی کو اغیار کے بے جا خدشات سے متاثر نہیں ہونے دے گا.

''بہرام قاسمی'' نے اپنے ایک بیان میں امریکی اور فرانسیسی دفترخارجہ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران وہ راستہ اپنائے گا جو قومی مفادات اور عوام کی بہتری کے مطابق ہو اور یقینا ہم ایران کی سائنس ترقی کے سامنے دوسروں کے بے جا خدشات کو مقدم نہیں رکھتے.
انہوں نے بحرانوں کا شکار مغرب ایشیائی خطے کی ابتر صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہاں کھربوں ڈالر کے ہتھیار لائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ اور فرانس کے اتحادی ممالک نے شرمناک جرائم کئے اور انسانی بحران کے المیہ کے باعث بنے جبکہ اس المیہ پر تشویش کا اظہار کرنے کے بجائے ایران کی پُرامن سائنسی سرگرمیوں پر بے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے.
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 کی غلط تفسیر کی جارہی ہے جبکہ ایران کو بھی دوسرے ممالک کی طرح سائنسی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کئی سالوں سے ظالمانہ اور غیرقانونی پابندیوں کا شکار رہا مگر ہم اپنے ماہر جوانوں اور سائنسدانوں کی بدولت سائنسی ترقی کے لئے اندرونی وسائل پر انحصار کرتے ہوئے سائنسی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ملکی ضروریات کو پورا کیا اور مستقبل میں بھی ترقی اور خوشحالی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@