ایرانیوں نے دنیا میں سوپرپاور بننے کا امریکہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا

تہران، 17 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے دنیا میں سوپرپاور بنے کے امریکی خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا.

''محمد جواد ظریف'' نے ٹوئٹر پر ایران سے جابر شہنشاہ کے فرار اور ایران جوہری معاہدے کے نفاذ کا دن ایک ساتھ آنے پر یہ پیغام شائع کردیا.
انہوں نے مزید کہا کہ 40 سال پہلے ایرانی قوم نے امریکہ کے کٹھ پتلی شاہ کو ملک سے فرار ہونے پر مجبور کردیا. تین سال پہلے جوہری معاہدہ پر عمل کا آغاز ہوا جس کے بعد ایران کے خلاگ نہاد سیکورٹی ریسک کی صورتحال کا خاتمہ ہوگیا.
ظریف نے بتایا کہ گزشتہ چالیس سالوں میں امریکی سازشوں اور جوہری معاہدے سے اس کی غیرقانونی علیحدگی کے باوجود ایرانیوں نے دنیا میں سوپر پاور بنے کے امریکی خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیا.
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو جنوری 2017 میں بطور امریکی صدر اقتدار میں آئے تھے، نے گزشتہ سال 8 مئی کو غیرقانونی طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا اور اس کے علاوہ ایران پر پرانی پابندیاں عائد کرنے کا بھی حکم جاری کردیا.
امریکی صدر نے ایران کو تنہائی کا شکار کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ اور پابندیاں کا طریقہ کار اپنایا ہوا ہے جبکہ ایران نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور عالمی جوہری ادارہ بھی اس بات کی بارہا تصدیق کرچکا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@