خاتون یورپی رہنما امریکہ کے بلائے گئے اینٹی ایران اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی

لندن، 17 جنوری، ارنا - یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی ''فیڈریکا مغرینی'' امریکہ کی جانب سے پولینڈ میں منعقد ہونے والے ایران مخالف اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی.

ترجمان یورپی یونین نے جمعرات کے روز ارنا نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغرینی اجلاس کے ایام دوسرے دوروں پر ہوں گی جس کی وجہ سے ان کی اس اجلاس میں شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے.
انہوں نے بتایا کہ ہمیں آئندہ دنوں مشرق وسطی میں امن و سلامتی کے عنوان سے منعقد ہونے والے اجلاس سے باخبر ہیں تاہم فیڈریکا مغرینی ان دنوں مصروفیات کی وجہ سے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گی.
یاد رہے کہ امریکہ نے مشرق وسطی میں امن و سلامتی کے نام نہاد موضوع پر ایران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ 13 فروری کو پولینڈ میں کرائی جائے گی.
ایرانی وزیر خارجہ نے پولینڈ کے دارالحکومت وارساو میں منعقد ہونے والے امریکہ کے ایران مخالف اجلاس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولش حکومت کا یہ اقدام باعث ذلت ہے.
ظریف نے بتایا کہ ہم اس اجلاس کے مندوبین کو کہتے ہیں کہ ایران مخالف آخری مضحکہ خیز نمائش کے شرکاء یا اب مرچکے ہیں یا ذلیل یا تنہائی کا شکار ہیں مگر اسلامی جمہوریہ ایران گزشتہ کی طرح طاقتور ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@