ایران اور آذربائیجان کا عسکری تعاون کی یادداشت پر دستخط

باکو، 16 جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان عسکری تعاون کو فروغ دینے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل "محمد باقری" اور آذربائیجان کے وزیر دفاع "ذاکر حسنوف" کے درمیان ملاقات میں، عسکری اور دفاعی میدان کے مختلف شعبوں میں ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعاون سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔
ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے حکام نے صحافیوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں، ہونے والے مذاکرات کے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
اس موقع پر جنرل باقری نے آذری وزیر دفاع کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے طریقوں کو جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں، جمہوریہ اسلامی ایران نے آذربائیجان کی سالیمت کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تربیت اور لاجسٹک امورسے متلعلق تعاون کی توسیع کا مطالبہ کیا۔
ایرانی سپہ سالار نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کا دورہ آذربائیجان دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون کی توسیع پر کارگر ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان دفاعی اور سیکورٹی شعبوں میں تعاون کا مستقبل روشن ہے۔
اس موقع پر آذربائیجان کے وزیر دفاع نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی تعاون اپنی بلندترین سطح پر پہنچے گا۔
انہوں نے ایران کی جانب سے آذربائیجان کی سالمیت کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہونے والی ملاقات دونوں ممالک کے درمیان عسکری امور سے متعلق مشترکہ کمیٹی کی سرگرمیوں کو جائزہ لینے کا بہت اچھا موقع تھا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@