ایرانی تیل خریداری کی استثنی، امریکی توسیع کا امکان

تہران، 16 جنوری، ارنا – امریکی حکومت کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری پر آٹھ ملکوں کو ملنے والی استثنی میں توسیع کا امکان ہے.

امریکی نیوز چینل "سی این بی سی" کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ رواں سال کے آخر تک تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے مقصد سے ایرانی تیل پابندیوں سے متعلق مخصوص ممالک کو دی گئی استثنی میں توسیع کی خواہاں ہے.
امریکی خصوصی نمائندہ برائے امور ایران "برایان ہوک" نے اپنے حالیہ خطاب میں امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل پر نئی پابندیاں لگانے سے متعلق کوئی موقف پیش نہیں کیا.
امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی ایلچی کا یہ موقف اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ ایرانی تیل خریدنے والے بڑے ممالک اپنی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ ان ممالک کو ملنے والی استثنی میں توسیع کا بھی امکان ہے.
یاد رہے کہ امریکی انتظامیہ نے ایران مخالف پابندیوں کی ناکامی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران سے تیل لینے والے 8 ممالک کو چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@