ایران اور افغانستان تجارتی تعلقات بڑھانے کیلئے پر عزم

کرمان، 16 جنوری، ارنا – افغان صوبے پکتیا کے صدر ایوان صنعت و تجارت نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت ہے.

یہ بات "عبدالنصیر علمیار" نے ایرانی صوبے کرمان میں ایوان تجارت کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے دونوں ممالک کے درمیات تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لئے کابل میں ایرانی سفارتخانے کو 250 سرگرم اقتصادی کارکنوں کو متعارف کرایا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ افغان تجارتی وفد نے صوبے کرمان سے پہلے بیرجند کا دورہ کیا جہاں 17 ملین ڈالر کے تجارتی معاہدے پر دستخط کئے گئے.
افغان عہدیدار بتایا کہ ایرانی تاجر برآمدات کو فروغ دینے کے لئے افغانستان میں کان کنی، توانائی اور زراعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں.
انہوں نے مزید کہا کہ افغان تاجر صوبے کرمان کی مصنوعات کو افغانستان اور پاکستان برآمد کر سکتے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@