ایرانی سپہ سالار کی آذربائیجان میں صدر علیوف سے ملاقات

باکو، 16 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ''محمد باقری'' نے دورہ جمہوریہ آذربائیجان کے موقع پر صدر ''الہام علیوف'' کے ساتھ ملاقات کی.

تفصیلات کے مطابق، فریقین نے اس دوران ایران آذربائیجان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا.
اس ملاقات میں جنرل باقری کے ہمراہ اعلی سطح عسکری وفد کے اراکین اور آذربائیجان میں ایرانی سفیر جواد جہانگیر زادہ بھی شریک تھے.
یاد رہے کہ جنرل باقری آذری وزیر دفاع کی دعوت پر آج باکو کے دو روزہ دورے پر پہنچ گئے.
ایرانی سپہ سالار آذری وزیر دفاع اور عسکری قیادت، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپکر سے بھی ملاقاتیں کریں گے.
میجر جنرل باقری کے دورے کے اختتام پر دونوں ممالک دفاعی اور عسکری تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@