جنرل باقری باکو پہنچ گئے، ایران آذربائیجان عسکری تعلقات کی توسیع پر زور

باکو، 16 جنوری، ارنا - ایرانی مسلح افواج کے سربراہ جمہوریہ آذربائیجان کے دورے پر باکو پہنچ گئے جہاں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان عسکری اور دفاعی شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا.

تفصیلات کے مطابق، میجر جنرل ''محمد باقری'' آذری وزیر دفاع کی دعوت پر بدھ کے روز باکو پہنچ گئے.
اس موقع پر اعلی آذری فوج حکام، آذربائیجان میں ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ علامہ علی اکبر اجاق نژاد اور ایرانی سفیر جواد جہانگیر زادہ نے جنرل باقری اور ان کے وفد کا استقبال کیا.
ایرانی سپہ سالار نے اس موقع پر ارنا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آذربایئجان کے درمیان قریبی مؤقف اور تعاون قائم ہے اور امید کی جاتی ہے کہ دوطرفہ عسکری اور فوجی تعلقات کو بھی مزید وسعت ملے گی.
انہوں نے مزید کہا کہ آذربائیجان ہمارا اہم پڑوسی ملک ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور لسانی لحاظ سے گہرے مشترکات ہیں.
ایرانی سپہ سالار آذربائیجان کے دو روزہ دورے کے موقع پر آذری وزیر دفاع اور عسکری قیادت، آذری صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپکر سے اہم ملاقاتیں کریں گے.
اس کے علاوہ ایران اور آذربائیجان کے عسکری اور دفاعی تعاون پر مذاکرات ہوں گے.
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کے دورے کے اختتام پر دونوں ممالک دفاعی اور عسکری تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@