خاتون ایرانی شطرنج کھیلاڑی کی جرمنی میں شاندار کارکردگی

تہران، 16 جنوری، ارنا – ایران کی نامور شطرنج کھیلاڑی "سارا سادات خادم الشریعہ" جرمنی کے حالیہ عالمی مقابلوں کے بعد پانچ درجے بہتری کے ساتھ دنیا کی 16ویں بہترین شطرنج کھیلاڑی بن گئیں.

عالمی شہرت یافتہ خادم الشریعہ نے جرمنی کے بُنڈس لیگا کپ کےعالمی مقابلوں کے پانچویں اور چھٹے مرحلوں میں سوئٹرزلینڈ اور روس کی حریفوں کو شکست دے کر شانداری کارکردگی کا مظاہرہ کیا.
ایرانی خاتون نے ان مقابلوں کے تیسرے اور چھوتے مرحلوں میں بھی کامیابی حاصل کرلی.
انہوں نے اس سے پہلے روس میں بین الاقوامی شطرنج مقابلوں میں ایک سونے اور دو چاندی کے تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر کے تاریخ رقم کردی تھی.
سارا خادم الشریعہ اس وقت ایران میں بہترین خواتین شطرنج کھیلاڑیوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں. IrnaUrdu@