شام تعمیر نو کیلئے ایرانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم

تہران، 16 جنوری، ارنا – شامی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر نو کے لئے ایرانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کر رہے ہیں.

یہ بات "عماد خمیس" نے منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ "کاظم جلالی" کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس شراکت داری کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملیں گے.
خمیس نے دہشتگردوں کے خلاف جنگ کے دوران شامی عوام کے مزاحمت کی مضبوطی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اس ملک کے ساتھ اقتصادی معاہدوں کے نفاذ کی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں.
فلاحت پیشہ نے کہا کہ ہمارا ملک شام کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی توسیع دینے کے لئے دستخط ہونے والے معاہدوں کا نفاذ اور نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کے سلسلے کو جاری رکھے گا.
فریقین نے اس ملاقات کے دوران شام کی تعمیر نو کے لئے باہمی تعاون بڑھانا، سرکاری اور نجی شعبوں کے درمیان باہمی ملاقاتیں اور سرمایہ کاری کے مواقع کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے ریسرچ سنٹر کے سربراہ "کاظم جلالی" اور ان کے ہمراہ وفد اتوار کے روز شامی دارالحکومت دمشق پہنچ گئے ہیں جنہوں نے شامی صدر، وزیر خارجہ، وزیر اعظم اور دوسرے اعلی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@