امریکی پولیس نے پریس ٹی وی کی خاتون رپورٹر کو گرفتار کرلیا

تہران، 16 جنوری، ارنا - امریکی پولیس نے ایران کے انگریزی نیوز چینل پریس ٹی وی سے منسلک خاتون امریکی رپورٹر ''مرضیہ ہاشمی'' کو نامعلوم وجوہات پر گرفتار اور انھیں جیل کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق، مرضیہ ہاشمی امریکی شہری اور پریس ٹی وی کی رپورٹر اور اینکر پرسن ہیں.
پریس ٹی وی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ خاتون رپورٹر اس وقت واشنگٹن کی جیل میں قید ہیں جبکہ ابھی تک ان کے خلاف کوئی باضابطہ الزام سامنے نہیں آیا.
مرضیہ ہاشمی کو گزشتہ دنوں سینٹ لوئس لبرٹ بین الاقوامی ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا جس کے بعد ایف بی آئی کے اہلکاروں نے انھیں واشنگٹن میں موجود جیل میں منتقل کردیا.
خاتون رپورٹر کے اہل خانہ 48 گھنٹوں تک ان کی صورتحال سے لاعلم رہے جبکہ کچھ دن گزرنے کے بعد اہل خانہ کو ان کی گرفتاری سے مطلع کیا گیا.
پریس ٹی وی کے مطابق، مرضیہ ہاشمی نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ پولیس نے ان کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا.
انہوں نے بتایا کہ اہلکاروں نے جیل میں منتقلی تک ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جبکہ ان کے سر سے حجاب بھی اتارا گیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@