16 جنوری، 2019 9:40 AM
News Code: 3666658
0 Persons
ایرانی وزیر سائنس برسلز پہنچ گئے

لندن، 16 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی ''منصور غلامی'' ایران یورپ سائنسی نشست میں شرکت کے لئے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز پہنچ گئے.

منصور غلامی ایک سیاسی اور تعلیمی وفد کی قیادت میں ایران یورپ سائنس و ٹیکنالوجی ورکنگ گروپ کی تیسری نشست میں شریک ہوں گے.
نائب ایرانی وزیر سائنس حسین سالار آملی نے اس حوالے سے ارنا نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ وزیر سائنس کے وفد میں ایران کی پانچ بڑی یونیورسٹیوں کے پانچ سنیئر عہدیدار، وزارت صحت کے نمائندے اور صدارتی دفتر کے سائنس و ٹیکنالوجی کے نائب سربراہ شامل ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ سائنسی نشست میں یورپی کمشنر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شرکت کریں گے.
نائب ایرانی وزیر نے کہا کہ یورپی یونین چین، روس اور جاپان کے ساتھ ٹیکنالوجی اور سائنسی شعبوں میں تعاون کے لئے ایران کی ترجیح ہے اور ایران کے ان ممالک کے ساتھ اہم تعاون قائم ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران سے یورپ جانے والے پی ایچ ڈی کے طالب علموں کی تعداد میں حالیہ برسوں میں قابل قدر اضافہ ہوا ہے جبکہ ایران کی 55 فیصد سائنسی تحقیقات یورپ کے ساتھ ہورہی ہیں اور باقی کی سائنسی سرگرمیاں روس، چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ہوتی ہیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر سائنس ایران یورپ سائنسی اجلاس میں خطاب کے علاوہ مختلف نشستوں میں بھی شرکت کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@