ظریف نے عراقی کردستان کے دورے کو تعمیری اور کامیاب قرار دیا

تہران، 16 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے جو عراق کے چار روزہ دورے کے موقع پر کردستان علاقے کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کیں، اپنے اس دورے کو تعمیری اور نہایت کامیاب قرار دے دیا.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ عراقی کردستان ایران کا روائتی شراکت دار اور قریبی دوست ہے.
انہوں نے عراقی کردستان کے دورے اور وہاں کے سیاسی رہنما اور اقتصادی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کو تعمیری قرار دے دیا.
ظریف نے کردستان پارٹی کے سربراہ مسعود بارزانی، عراقی کردستان کے وزیراعظم نچروان بارزانی اور یہاں کے مشیر قومی سلامتی مسرور بارزانی کے ساتھ ملاقاتوں پر نہایت مسرت کا اظہار بھی کیا.
انہوں نے مزید کہا کہ عراقی کُرد تاجروں اور معاشی کارکنوں کے ساتھ بھی نشستیں نہایت مفید رہیں.
محمد جواد ظریف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کُردوں کے لئے ایک قابل بھروسہ دوست ہے.
ایرانی وزیر خارجہ اربیل کے بعد سلیمانیہ پہنچے جہاں انہوں نے عراقی کردستان کے نائب وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد سابق عراقی صدر جلال طالبانی کے مزار پر حاضری دے کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ظریف سلیمانہ کے بعد عراق کے مذہبی شہر نجف اشرف پہنچ گئے. ایرانی وزیر خارجہ نجف سے کربلائے معلیٰ روانہ ہوئے جہاں وہ ایران عراق تجارتی فورم میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@