پابندیوں کے مقابلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایرانی صدر

گرگان، 15 جنوری، ارنا – صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال حساس موڑ پر ہے مگر ہمیں پابندیوں کا خوف ہے اور نہ ہم اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے بلکہ ایران اپنے اہداف سے بھی ہرگز دستبردار نہیں ہوگا.

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے شمالی صوبے گلستان میں حکام کے ساتھ ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو اقتصادی اور نفسیاتی جنگ کا سامنا ہے مگر ہم ایسی صورتحال سے واقف ہیں.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ میں ہمیں امریکہ، ناجائز صہیونی ریاست اور خلیج فارس کے بعض ممالک کا سامنا ہے، اس جنگ میں ہمیں شاید نقصان پہنچے مگر دشمن کو بھی اتنا ہی نقصان پہنچے گا.
ڈاکٹر روحانی نے خبردار کیا کہ ایران نہ اب اور نہ ہی مستقبل میں کسی جنگ میں پہل کرے گا. یہ بات اہم ہے کہ دشمن کی اشتعال انگیری کے باوجود ہم نے کسی جنگ کا آغاز نہیں کیا.
ایرانی صدر نے کہا کہ تمام ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی اور صنعت درآمد اور برآمد کی جا سکتی ہے.
انہوں ںے ہیگ عدالت میں امریکہ کے خلاف ایران کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیں قبضہ جما نہیں لا سکتا ہے اور یورپی یونین اور امریکہ کے اتحادی ممالک اسلامی جمہوریہ ایران کی تنہائی کے لئے پابندیوں کی مخالفت کر رہے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@