ڈچ سفیر کی تہران میں دفتر خارجہ طلبی، شدید احتجاج

تہران، 15 جنوری، ارنا - ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں انقلاب مخالف عناصر اور شرپسندوں کی جانب سے ایرانی سفارتخانے پر دھاوا بولے جانے کے بعد ایرانی دفترخارجہ نے تہران میں ڈچ سفیر کو طلب کرکے اس واقعے پر شدید احتجاج کیا.

دفترخارجہ کے مطابق، بعض علیحدہ پسند اور انقلاب مخالف عناصر نے دی ہیگ میں واقع ایرانی سفارتخانے پر دھاوا بول دیا اور اس واقعے پر تہران میں موجود ہالینڈ کے سفیر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا.
ایرانی وزیر خارجہ کے سربراہ مغربی یورپی ڈسک کی جانب سے ہالینڈ کے سفیر کی طلبی ہوئی.
اس نشست میں ڈچ سفیر سے مطالبہ کیا گیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے احتجاج کو فوری طور ہالینڈ حکومت تک پہنچایا جائے اور اس واقعے کے ذمے داروں کو گرفتار اور انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@