ایرانی سپہ سالار آذربائیجان کا دورہ کریں گے

باکو، 15 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل ''محمد باقری'' بدھ کے روز ایک اعلی سطحی عسکری وفد کی قیادت میں جمہوریہ آذربائیجان کے دارالحکومت ''باکو'' کا دورہ کریں گے.

مسلح افواج کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل 'قدیر نظامی' کے مطابق، جنرل باقری آذری وزیر دفاع ذاکر حسن اوف کی دعوت پر کل باکو جائیں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی سپہ سالار آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے اور اس موقع پر وہ آذری وزیر دفاع اور عسکری قیادت، آذری صدر، وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپکر سے اہم ملاقاتیں کریں گے.
بریگیڈیئر جنرل قدیر نظامی نے کہا کہ اس دورے کے موقع پر ایران اور آذربائیجان کے عسکری اور دفاعی تعاون پر مذاکرات ہوں گے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی مشترکات ہیں جبکہ دونوں ممالک کی مسلح افواج علاقائی امن و استحکام کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہیں.
بریگیڈیئر جنرل نظامی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کے دورے کے اختتام پر دونوں ممالک دفاعی اور عسکری تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کریں گے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@