امریکہ خطے میں اپنی ناکامیوں سے سبق سیکھے: ایران

تہران، 15 جولائی، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ خطے میں اپنی مسلسل ناکامیوں اور ماضی کے واقعات سے سبق سیکھے.

ترجمان دفترخارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کے دورہ امارات کے موقع پر ایران مخالف جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اپنی مسلسل ناکامیوں سے سبق لینا سیکھنا ہوگا.
بہرام قاسمی نے بتایا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ جس کا سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے گا.
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ جاں لے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے سامنے امریکی دھمکیوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے.
ترجمان کے مطابق، امریکی حکام کا خیال ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں اپنے غیر قانونی مقاصد حاصل کرسکتے ہیں جبکہ یہ بالکل غلط اور بیہودہ خیال ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقا اور دوستانہ تعلقات بڑھانے کا خواہشمند ہے اور ہم اس پالیسی پر عمل پیرا ہوں گے.
انہوں نے کہا کہ آئندہ مہینے میں پولینڈ میں ایران مخالف اجلاس کے انعقاد سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خطی ممالک کے حوالے سے امریکہ کا رویہ خیر خواہانہ نہیں ہے اسی لئے ایران ہرگز امریکہ کو خطے میں اپنے تخریبی اہداف کو پورا نہیں ہونے دے گا.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@