ایران سے متعلق مغربی میڈیا کا نقطہ نظر غیرحقیقی اور غلط ہے: اطالوی پروڈیوسر

روم، 15 جنوری، ارنا - اطالوی سنیما انڈسٹری کے پروڈیوسر نے کہا ہے کہ وہ ایران کو قریب سے دیکھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچ گئے ہیں کہ ایران سے متعلق مغربی میڈیا حقائق کے برعکس مواد شائع کرتا ہے جو سراسر غلط ہے.

''ڈیگو ویڈا'' (Diego Vida) نے آنلاین ٹیلی ویژن گلوباس کے ایک خصوصی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا ایران کے حوالے غلط اور گمراہ کن تصویر دیکھاتا ہے جبکہ انہوں نے ایرانی معاشرے کو قریب سے دیکھا ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں کچھ عرصے سے ایران میں زندگی گزاری ہے اور انھیں اس بات کا تجربہ ہوگیا ہے کہ مغربی میڈیا کی ایران سے متعلق نگاہ حقیقت کے منافی ہے جس کا مقصد صرف سیاسی ہے.
اطالوی فلم پروڈیوسر کا کہنا تھا کہ میڈیا کے جانبدار رویے کے برعکس ایرانی عوام اچھے اور محبت رکھنے والے ہیں، دارالحکومت شہر تہران نہایت صاف اور پُرامن شہر ہے وہاں خواتین ادھی رات بھی امن و امان سے پارکوں میں گھوم سکتی ہیں جبکہ ایران میں خاندان کو خاص اہمیت اور توجہ حاصل ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ تہران میں گرجاگھر موجود ہے اور وہ ہر ہفتہ عبادت کے لئے گرجاگھر کا رخ کرتے تھے، جس طرح مغربی میڈیا دعویٰ کرتا ہے اس کے برعکس ایران میں کوئی زبردستی یا جبر نہیں اور وہاں کراس کا نقش اتارنے پر کوئی کسی کو گرفتار نہیں کرتا.
ڈیگو ویڈا نے کہا کہ ایران سے متعلق جو میڈیا تصویر دیکھا رہا ہے وہ غلط ہے، میں آزادانہ اور امن کے ساتھ تہران میں زندگی کرتا رہا اور مجھے کبھی بھی وہاں کی پولیس نے نہیں روکا.
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی معاشرے میں خواتین کو اعلی مقام حاصل ہے، وہاں کی خواتین کی آزادی اور عزت حاصل ہے، اور یہ بات کہ خواتین مظالم کے شکار ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں بلکہ ایران میں مرد حضرات خواتین کے حقوق کو یقینی بنانے کے لئے انھیں حق مہر ادا کرنا ہوگا دوسری صورت میں انھیں قید کی سزا مل سکتی ہے.
اطالوی فلم پروڈیوسر نے مزید بتایا کہ ایران میں موسیقاری پر کوئی پابندی نہیں اور وہاں آپ کو ہر کونے اور علاقے سے موسیقی سنائی دے گی. ایرانی عوام بااخلاق اور تہذیب یافتہ ہیں. ایران میں اٹلی کی طرح عورتوں یا مردوں کے قتل کا رواج نہیں اور جتنے بھی ایران کے حوالے سے منفی نقطہ نظر ہیں ان کا مقصد صرف سیاسی ہوتا ہے.
انہوں نے کہا کہ اطالوی ہوائی اڈوں کے مقابلے میں تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے میں عملے اور دیگر عہدیدار اچھے اور با اخلاق ہیں. ایرانی دنیا کے اچھے عوام ہیں، وہاں بینک اپنے صارفین کے لئے 23 فیصد سود دیتے ہیں جو دوسروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@