دورہ عراق کا نتیجہ ہمیشہ تعمیری ہے: ظریف

تہران، 15 جنوری، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے دورہ عراق کو تعمیری اور قابل اطمینان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی قیادت اور مختلف گروہوں کے ساتھ ملاقاتیں دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے سنہری موقع ہے.

''محمد جواد ظریف'' نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ دورہ عراق کا نتیجہ ہمیشہ مثبت اور تعمیری ہے جبکہ عراق کی سیاسی اور مذہبی قیادت بالخصوص مختلف گروہوں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتیں باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے اہم تھیں.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عادل عبدالمہدی، عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم، صدر مملکت عراق برھم صالح، اعلی سیاسی اور مذہبی رہنما بشمول عمار حکیم کے ساتھ ملاقاتیں کیں.
اس کے علاوہ ظریف نے ایران عراق مشترکہ تجارت فورم سے خطاب بھی کیا اور کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا وقت آگیا ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@