طیارہ سانحہ پر ایرانی قیادت سے نکاراگوا صدر کا اظہار تعزیت

میڈرڈ، 15 جنوری، ارنا - لاطینی امریکی ملک نکاراگوا کے صدر نے ایران میں کارگو طیارے کے حادثے اور اس میں عملے کی ہلاکت پر اعلی ایرانی قیادت سے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

صدر ''ڈینئیل اورٹیگا'' اور خاتون نائب صدر ''روساریو موریلو'' نے اپنے الگ الگ پیغامات میں ایرانی سپریم لیڈر، صدر مملکت اور ایرانی عوام کے ساتھ طیارے کے افسوسناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے.
انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے جو جانی نقصان ہوا اس پر ہم آپ کے درد میں برابر کے شریک ہیں. جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور ایرانی عوام سے نکاراگوا کی قوم و حکومت کی جانب سے انتہائی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی شہر کرج کے نزدیک ایک فوجی کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے جس میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@