ایران اور عراق کو خطے میں کلیدی اور موثر پوزیشن حاصل ہے: صدر صالح

بغداد،14 جنوری، ارنا- عراقی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور عراق کو خطے میں کلیدی اور موثر پوزیشن حاصل ہے۔

"محمد جواد ظریف" جو ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر ہیں نے، پیر کی رات، عراق کے صدر "برہم صالح" کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کی۔
ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے مشترکہ تعلقات سمیت علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر عراق کے صدر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مہم نہ صرف ایران اور عراق کے مفادات میں ہے بلکہ خطے کے مفادات کو فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے بحرانوں پر قابو پانا، خطی ممالک کی بہت بڑی ذمہ داری ہے جنہیں سیاسی طریقوں سے حل کرنا چاہیے۔
صدر صالح نے مزید کہا کہ خطے کی نازک اور مشکل صورتحال کے تناظر میں خطی ممالک کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مشترکہ کوششوں سمیت تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری مذاکرات کے ذریعے خطے میں امن و استحکام قائم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق کی تمعیر نو سمیت مختلف شعبوں میں عراقی عوام اور حکومت کےساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@