ایران کیساتھ تعاون کے فروغ پر تیار ہیں: عراقی اسپیکر

بغداد، 14 جنوری، ارنا- عراقی اسپیکر نے ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ عراق، ایران کیساتھ تعاون کے فروغ پر تیار ہے۔

"الحبوسی" نے عراقی دارلحکومت بغداد میں "محمد جواد ظریف" کے ساتھ ملاقات میں مزید کہا ہے کہ عراق، مختلف ممالک کیساتھ تعلقات قائم کرنے پر دلچسبی رکھتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا عراق دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ توازن، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات قائم کرنے کا خواشمند ہے اور عراق کیساتھ تعلقات کا باب،خطے کے تمام ممالک کے لئے کھلا ہے۔
عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص توانائی اور پانی کے وسائل کے شعبوں میں تعلقات کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کے حوالے سے ایران اور عراق کی پارلیمنٹوں کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔
اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے سیاسی اور تجارتی تعلقات میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کی پارلیمنٹوں کے درمیاں تعاون کے فروغ پر آمادگی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف گزشتہ روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کی قیادت میں عراق کے چار روزہ دورے پر پہنچ گئے۔
انہوں نے بغداد میں اعلی عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ اربیل، سلیمانیہ، کربلا اور نجف اشرف بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف حکام کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ تجارتی نشست میں شریک ہوں گے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@