ایران عراق مشترکہ اقتصادی فورم کا اجلاس، ظریف کی شرکت

بغداد، 14 جنوری، ارنا- عراقی درالحکومت بغداد میں ایران اور عراق کے درمیان مشترکہ اقتصادی فورم کا آغاز کیا گیا جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ " محمد جواد ظریف" بھی شریک ہیں۔

منعقد ہونے والی اس اقتصادی فورم میں عراقی حکومت کے 6 وزیر سمیت ایران اور عراق کے لاکھوں فعال کمپنیاں بھی شریک ہیں۔
اس کے علاوہ، دونوں ممالک کے لاکھوں تجار، سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں اور ایران-عراق کے چیمبر آف کامرس کے سربراہوں سمیت، عراق کے وزرائے خزانہ،ریلوے،تعلقات عامہ، بجلی اور بلدیات بھی اس اقتصادی فورم میں شریک ہیں۔
اس فورم کے مقاصد، عراق میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینے اور عراق میں داعش کے خلاف فتح حاصل ہونے کے بعد ایران کی نجی شعبوں کی شراکت داری سے اس ملک کی تعمیر نو سمیت دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، محمد جواد ظریف گزشتہ روز ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کی قیادت میں عراق کے چار روزہ دورے پر پہنچ گئے۔
انہوں نے بغداد میں اعلی عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ اربیل، سلیمانیہ، کربلا اور نجف اشرف بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف حکام کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ تجارتی نشست میں شریک ہوں گے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@