آسٹریا میں عالمی سیاحتی نمائش اختتام پذیر، ایران کی شرکت

لندن، 14 جنوری، ارنا۔ آسٹریا میں 14 ویں عالمی سیاحتی نمائش، کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی جس میں ایران سمیت دنیا کے 80 ممالک شریک تھے۔

آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں منعقدہ اس نمائش میں 80 ممالک کی 850 کمپنیاں شریک تھیں۔
اس نمائش میں ایران کی بعض ٹریول ایجنسی اور سیاحتی کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک تھے جنہوں نے سیاحتی، ہوٹلنگ اور سیاحوں کی میزبانی سے متعلق ایرانی صلاحیتوں اور مواقع کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی تھی۔
آسٹریا میں تعینات ایران کے سفیر "عبداللہ مولائی" نے اس نمائش کا دورہ کرتے ہوئے ایرانی نمائندوں کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی شعبوں میں تعاون کی صلاحیتوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے سیاحت سے متعلق ایران اور آسٹریا کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویانا میں اس ورکنگ گروپ کی آئندہ نشست میں نجی سیکٹر کی فعال موجودگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
14ویں عالمی سیاحتی نمائش 10 جنوری سے 13 تک ویانا میں منعقد اور گزشتہ رات اختتام پذیر ہوئی۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@