اقوام متحدہ کی ترقی میں ایران کا کردار مثالی ہے

کرمانشاہ، 14 جنوری، ارنا- ایرانی دارلحکومت تہران میں تعینات اقوام متحدہ کے ریجنل انفارمیشن سینٹر کی سربراہ نے اس تنظیم کی ترقی میں ایران کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اقوام متحدہ میں ایران کے کردار پر فخر ہے۔

یہ بات "ماریا دوتنسکو" نے ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون پر تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب میں کہی۔
انہوں نے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار اور اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایرانی عوام کی انسان دوستی کو سراہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر ایران کے عالمی شہرت یافتہ شاعر "سعدی شیرازی" کی جو شاعری لکھا ہوا ہے وہ ایرانی عوام کی انسانی دوستی کا مظاہرہ ہے۔
ماریا دونتسکو نے ایرانی عوام کی صلح دوستی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر "حسن روحانی" نے اقوام متحدہ کی 17 ویں جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں دہشت گردی اور بغیر تشدد کی دنیا میں رہنے پر زور دیا جس سے پتہ چل جاتا ہے کہ ایرانی عوام بہت ہی امن پسند لوگ ہیں۔
انہوں نے گزشتہ سالوں میں ایرانی صدور کے دورہ اقوام متحدہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدور نے اقوام متحدہ میں "تہذیبوں کے درمیان بات چیت "(Dialogue Among Civilizations)کی تجویز پیش کی تھی۔
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@