شام میں ہمارا عسکری مشاورتی مشن جاری رہے گا: اعلی ایرانی مشیر

تہران، 14 جنوری، ارنا – ایرانی سپریم لیڈر کے اعلی مشیر نے کہا ہے کہ شام میں دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اور دمشق حکومت کی درخواست کے مطابق ایران شام میں اپنے عسکری مشاورتی مشن کا سلسلہ جاری رکھے گا.

میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے ارنا نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شامی حکومت نے تکفیری اور دہشتگرد عناصر کے خاتمے کے لئے ایران سے عسکری مشاورتی عمل پر تعاون کے لئے درخواست کی تھی جس کے تحت ایران کے عسکری مشیروں کو شام بھیجا گیا.
انہوں نے بتایا کہ دشمنوں کی ایران فوبیا سازش کا مقصد وطن عزیز کے خلاف منفی پروپیگنڈے کو ہوا دینا اور ملکی نظام کو تباہ کرنا ہے.
اعلی ایرانی مشیر نے مزید کہا کہ امریکہ نے ایران مخالف اجلاس کے انعقاد کے لئے پولینڈ کا انتخاب کیا جس سے امریکی حکام کی غلط پالیسی ظاہر ہوتی ہے.
یاد رہے کہ امریکہ ایران پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے. امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے مطابق یہ کانفرنس آئندہ ماہ پولینڈ میں کرائی جائے گی.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@