ایران میں کارگو جہاز گر کر تباہ، 10 افراد جاں بحق

کرج، 14جنوری، ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک کارگو جہاز صوبے البرز کے علاقے صفا دشت میں گر کر تباہ ہوگیا.

میڈیا کی ابتدائی رپورٹوں کے مطابق، اس حادثے کے نتیجے عملے اور ارکان سمیت ١٠ افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے.
ایران میں حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بوئنگ 707 کارگو جہاز تھا.
یہ طیارہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایرانی صوبے البرز کے پیام ائیرپورٹ جا رہا تھا.
ایرانی حکام کے مطابق، ایمرجنسی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا ہے.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@