14 جنوری، 2019 9:15 AM
News Code: 3666237
0 Persons
ایرانی صدر عنقریب عراق کا دورہ کریں گے

بغداد، 14 جنوری، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر ''حسن روحانی'' آئندہ مہینوں تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے.

یہ بات ''محمد جواد ظریف'' نے دورہ عراق کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ صدر روحانی آئندہ دو مہینوں کے اندر عراق جائیں گے.
انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کے دورہ عراق کا مقصد دونوں دوست اور برادر ملک کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانا ہے.
یہ بات قابل ذکر ہے کہ محمد جواد ظریف اس وقت ایک اعلی سطحی سیاسی اور تجارتی وفد کی قیادت میں عراق کے چار روزہ دورے پر ہیں. ظریف بغداد میں اعلی عراقی قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ اربیل، سلیمانیہ، کربلا اور نجف اشرف بھی جائیں گے جہاں وہ مختلف حکام کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ تجارتی نشست میں شریک ہوں گے.
اسلامی جمہوریہ ایران عراق کا ایک اہم تجارتی پارٹنر ہے اور موجودہ صورتحال میں پڑوسی ممالک کے درمیان ایران عراق کو مصنوعات کی برآمدات کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@