بھارتی ائل ریفائنری کا ایران سے دوبارہ تیل خریدنے کا فیصلہ

تہران، 13 جنوری، ارنا- بھارت کے"فنانشل اکسپرس" اخبار کے مطابق، بھارت پٹرولیم ائل ریفائنری (BPCL ) رواں سال کے آئندہ دومہینوں میں، ایران سے دس لاکھ بیرل خام تیل کی خریداری کرے گی۔

رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ (BPCL )ائل ریفائنری، بھارت کی دوسری بڑی ائل ریفائنری کے ناطے سے روان سال کے فروری اور مارچ کے مہینوں میں ایران سے دس لاکھ بیرل خام تیل کی خریداری کرے گی۔
بھارت پٹرولیم ائل ریفائنری کے ڈائریکٹر منیجر" راماچاندران" نے کہا کہ چونکہ ہماری کمپنی کو ایرانی تیل جیسی اعلی معیار تیل کی ضرورت ہے تو ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ تین مہینے معطلی کے بعد پھر دوبارہ، ایران سے دس لاکھ بیرل خام تیل کی خریداری کریں گے۔
BPCL ائل ریفائنری نے امریکی دھمکیوں کی باوجود جون کے مہینے میں بھی ایران سے دس لاکھ بیرل خام تیل کی درآمد کی تھی۔
یا د رہے کہ چین کے بعد بھارت، ایران سے تیل درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ایارن مخالف امریکی پابندیوں کے دوراں بھی ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کا سلسلہ جاری رکھا۔
946 *274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@