حنا ربانی کا ایران کیساتھ تعلقات کے فروغ پر زور

لاہور، 13 جنوری، ارنا- پاکستان کی سابق وزیرِ خارجہ اور پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رکن "حنا ربانی کھر" نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کیساتھ تعلقات کی بحالی سے پہلے اپنے پڑوسی ممالک بشمول ایران کیساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں پاک امریکہ تعلقات سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے اہم ترین ممالک اس کے پڑوسی افغانستان، بھارت، ایران اور چین ہیں اور امریکہ سے تعلقات بہتر بنانے کے بجائے پہلے ان ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں امریکہ کو جتنی عزت دی جاتی ہے وہ اتنی عزت کا حق دار نہیں ہے کیونکہ ہماری معیشت امریکی امداد پر انحصار نہیں کرتی۔ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے آپ کو ایک اسٹریٹیجک پارٹنر تصور کرتا ہے لیکن یہ حقیقت سے بہت دور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد نے کسی ملک کا اسٹریٹجک پارٹر بننے کے بجائے خاموش ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے پاکستان دنیا میں قوموں کے سامنے اپنی عزت نہیں کرواسکتا۔ 9467*274** ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@