13 جنوری، 2019 3:54 PM
News Code: 3666143
0 Persons
ایرانی وزیر خارجہ عراق روانہ ہوگئے

تہران، 13 جنوری، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف"، ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کی قیادت میں عراق روانہ ہوگئے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان "بہرام قاسمی" کے مطابق، ظریف کے وفد میں ملک کے درجنوں نجی اور سرکاری کمپنیوں کے اعلی نمائندے بھی شامل ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ، عراق کے شہر "کربلا" اور "سلیمانیہ" میں منعقد ہونے والی مشترکہ تجاری فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کو سالانہ 11 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کرتا ہے اور اسی وجہ سے عراق ،ایرانی مصنوعات کی پہلی منزل ہے.
9467*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@