ایران عنقریب نیا دفاعی نظام کی رونمائی کرے گا

تہران، 13 جنوری، ارنا - ایرانی آرمی کے کوآرڈینٹر نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے فضائی نظام کی رونمائی کی جائے گی.

یہ بات ایڈمیرل ''حبیب اللہ سیاری'' نے اتوار کے روز ارنا نیوز اینجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ ملکی وار فضائی نظام "باور 373" ایرانی دفاعی ماہرین کے ذریعہ مکمل ہو رہا ہے.
ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ انتہائی درستگی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے والے میزائل باور 373 کی صلاحیت ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دفاعی میدان میں ملکی وسائل سے تیار کئے جانے والی نئی ٹیکنالوجی اور مصنوعات کی رونمائی کر دی ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران آج دفاعی خود انحصاری کے اس اعلی درجے تک پہنچ چکا ہے کہ آب ہم دنیا کو بتا سکتے ہیں کہ تمام پابندیوں کے باوجود اسلامی انقلاب دشمنوں کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ایرانی عوام بھی جان لیں کہ تمام مشکلات کے باوجود ہم نے وطن عزیز ایران کو اس صلاحیت تک پہنچایا ہے.
سیاری نے کہا کہ دفاعی اور عسکری لحاظ سے ایران خودکفیل ہوچکا ہے اور آج ہم ملکی وسائل کے ساتھ اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@