ایران میں پولش فلم ہفتے کے انعقاد کی معطلی ممکن ہے

تہران، 13 جنوری، ارنا – ایرانی سنیما تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ پولینڈ کی جانب سے 13 اور 14 فروری کو امریکہ کے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی کی وجہ سے تہران میں پولش فلم ہفتے کے انعقاد کی شرط وارساو کے مناسب طرز عمل پر منحصر ہے.

یہ بات "حسین انتظامی" نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں پولینڈ کیجانب سے منعقد ہونے والے ایران مخالف اجلاس کی میزبانی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ سخت لمحوں میں تمام اقوام بالخصوص پولش عوام کی میزبانی کی ہے اب پولش حکومت ہمارے ملک کا احترام نہیں کرتی ہے.
انتظامی نے کہا کہ ایرانی عوام کی عزت و وقار کے تحفظ کے لئے تہران میں پولش فلم ہفتے کے انعقاد کی معطلی ممکن ہے.
تفصیلات کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے تہران میں تعینات پولش ناظم الامور کو طلب کر دیتے ہوئے امریکی ایما پر ایران مخالف مضحکہ خیز اجلاس کی میزبانی پر کڑی تنقید کی.
9393*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@