13 جنوری، 2019، 12:08 PM
News ID: 3666105
T T
0 Persons
اصفہان کا نقش جہان اسکوائر، ایران کا ایک جنت نظیر دلکش مقام

تہران، 13 جنوری، ارنا – اصفہان ایران کے بڑے اور تاریخی شہروں میں سے ایک ہے جو ملک کے مرکز میں واقع ہے اس شہر کے بہت دلکش اور تاریخی مقامات ہیں جس کے ہر ذّرے میں تاریخ کی داستانیں پنہاں ہیں.

میدان نقش جہاں اصفہان کے دلکش اور خوبصورت مقامات میں سے ایک ہے جو بہت سے سیاحوں کی توجہ کو اپنی طرف راغب کرتا ہے.
اس حسین اور شگفت انگیر مقام کا نام اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج کیا گیا ہے.
اس عمارت کے گرد اہم تاریخی عمارات موجود ہیں جن کو صفوی دور میں تعمیر کیا گیا ہے اس کے جنوب میں مسجد شاہ، مغرب میں علی قاپو محل، مشرق میں شیخ لطف اللہ کی مسجد اور اس کی شمالی طرف میں اصفہان کا مرکزی بازار واقع ہیں. اسی لیے اس تاریخی مقام کے دورہ کرنے کو ایک دن کی ضرورت ہوتی ہے.
یہ اسکوائر کی شکل آئتاکار ( لمبائی 560 میٹر اور چوڑائی 160 سینٹی میٹر) ہے جو شاہ عباس صفوی کے دور حکومت میں تعمیر کی گئی ہے.
میدان نقش جہان کا رقبہ، ماسکو کا ریڈ اسکوائر جو دنیا کے سب سے مشہور اور بڑے اسکوائروں میں سے ایک ہے؛ بھی بیشتر ہے.
یہ میدان پیرس کے کونکارد اسکوائر سے پرانا اور بیجننگ کے تیانانمن اسکوائر کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا اسکوائر ہے.
9410*274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@